چین کا معروف گروپ اب پنجاب میں الیکٹرک بائیکس کا پلانٹ لگائے گا ،سکوٹیاں کتنی سستی ہونگی ؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے ای وی سیکٹر سے وابستہ چین کے یادیہ ٹیکنالوجی گلوبل گروپ کے چیئرمین مسٹر کیو ژن یانگ کی ملاقات ہوئی۔پیسک ہاؤس ڈیوس روڈ پر ہوئے والی ملاقات میں پنجاب کے الیکٹرک وہیکلز سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کی۔

چین کے یادیہ ٹیکنالوجی گلوبل گروپ کی سپیشل اکنامک زون میں الیکٹرک بائیکس کی مینوفیکچرنگ کا پلانٹ لگانے میں دلچسپی اظہار کی۔مسٹر کیوژن یانگ کے مطابق ہمارے گروپ نے چین سمیت دیگر ممالک میں 2 ویلر الیکٹرک گاڑیوں کے 5 کارخانے لگا رکھے ہیں۔

الیکٹرک بائیکس کا چھٹا کارخانہ پنجاب میں لگانا چاہتے ہیں ہمارے پاس الیکٹرک بائیکس کی تیز ترین چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔چئیر مین گروپ کا کہنا ہے کہ یہاں تیار ہونے والے الیکٹرک بائیکس مقامی مارکیٹ میں فراہمی کے ساتھ برآمد بھی کئے جائیں گے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کے مطابق پنجاب میں چین کی متعدد ای وی سیکٹر کی کمپنیوں نے لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔پٹرول سے چلنے والی عام آدمی کی سواری موٹر بائیک کو آہستہ آہستہ الیکٹرک بائیک میں تبدیل کیا جائے گا۔

الیکٹرک بائیکس کے متعدد کارخانے پیدا وار بھی دے رہے ہیں۔چین کے یادیہ گروپ کی پنجاب میں ای وی سیکٹر میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔یادیہ گلوبل گروپ پنجاب کے کسی سپیشل اکنامک زون میں 2 ویلر الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگائے ہرممکن سہولت دیں گے۔

یادیہ گلوبل ای وی چارجنگ اسٹیشنز میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھی فائیدہ اٹھا سکتا ہے۔پنجاب کے ای وی سیکٹر میں سرمایہ کاری کا بہترین وقت اور وسیع مواقع موجود ہیں۔

یادیہ ٹیکنالوجی کالج اور قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں قائم ٹیکنالوجی کالج میں جوائنٹ وینچر اور تعاون کا معاہدہ بھی ہوسکتا ہے۔یادیہ (Yadea) گروپ کے مسٹر ایلیکس زاؤ ژی اور کمپنی کے دیگر حکام بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے