لاہور (پنجاب پوسٹ) مینجنگ ڈائریکٹر پی ایچ اے احمد عثمان جاوید کی زیرِ صدارت مارکیٹنگ ڈائریکٹوریٹس کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریونیو اہداف اور ریکوری سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ڈائریکٹرز مارکیٹنگ نعیم افضل اور حسان الحق نے ریونیو اہداف اور ریکوری کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایم ڈی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید نے ہدایت کی کہ مقررہ اہداف کے مطابق ریکوری پر خصوصی توجہ دی جائے۔
احمد عثمان جاوید نے ڈائریکٹرز مارکیٹنگ کو فیلڈ افسران کی سرگرمیوں کا مائیکرو پلان تیار کرنے اور ایڈورٹائزنگ سائٹس کی ای آکشن کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے انسپکٹرز کو ٹیکس نیٹ بڑھانے پر بھرپور توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے ریونیو اہداف کے حصول کے لیے مؤثر اقدامات کرنے پر زور دیا۔











