خانیوال (پنجاب پوسٹ) تلمبہ کچا محلہ میں داماد نے فائرنگ کر کے 36 سالہ ساس سلمہ بی بی کو جاں بحق کر دیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی لیکن خاتون نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے کچھ عرصہ قبل مقتولہ کی بیٹی سے پسند کی شادی کی تھی۔بیوی ناراض ہو کر میکے آئی ہوئی تھی تو ملزم اسے منانے سسرال پہنچا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکپتن: شادی کی تقریب میں زہریلی بھنگ پینے سے دلہا جاں بحق، والد کا قتل کا الزام
ساس اور داماد میں پہلے سے تلخی تھی، مبینہ طور پر تلخ کلامی پر ملزم نے فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی۔
ملزم سرکاری ملازم بتایا جاتا ہے، پولیس کی جانب سے واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔











