پاکپتن: شادی کی تقریب میں زہریلی بھنگ پینے سے دلہا جاں بحق، والد کا قتل کا الزام

پاکپتن (پنجاب پوسٹ) تھانہ ڈل وریام کی حدود میں واقع گاؤں 95 ڈی میں شادی کی تقریب کے دوران بھنگ پینے سے دلہا حسن شیخ جاں بحق ہو گیا، والد نے بیٹے کو زہریلی بھنگ پلا کر قتل کرنے کا الزام عائد کر دیا۔

واقعے کے مطابق محنت کش وریام شیخ کے بیٹے حسن شیخ کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ بھنگ پینے سے دلہا جاں بحق ہو گیا۔ دلہا کے والد نے الزام عائد کیا کہ ان کے بیٹے کو زہریلی بھنگ پلا کر قتل کیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور کرائم سین ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ضروری شواہد اکٹھے کر لیے۔ دلہا کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے