لاہور میں صفائی قوانین کی خلاف ورزی پر 1500 سے زائد دکانداروں کو ای چالان اور وارننگ نوٹسز جاری، 18 ہزار سے زائد مقامات کی انسپکشن

لاہور (پنجاب پوسٹ) شہر میں صفائی کا معیار برقرار رکھنے کے لیے ستھرا پنجاب اینٹی لٹرنگ اسکواڈ متحرک ہے، شہر کی شاہراہوں اور کمرشل مارکیٹس میں گشت اور صفائی سے متعلق آگاہی سرگرمیاں جاری ہیں۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کے مطابق اینٹی لٹرنگ اسکواڈ نے رواں ماہ کے دوران 18 ہزار سے زائد ہاٹ اسپاٹ ایریاز کی انسپکشن کی، جبکہ صفائی قوانین کی خلاف ورزی پر 1500 سے زائد دکانداروں کو ای چالان اور وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔

غیر قانونی ڈمپنگ اور کوڑا جلانے والوں کے خلاف ایل ڈی اے سٹی، واپڈا ٹاؤن اور نواب ٹاؤن سمیت 10 سے زائد مقامات پر استغاثے اور ایف آئی آرز درج کرائی گئیں۔ لاہور کے تمام ٹاؤنز میں صفائی کا معیار برقرار رکھنے کے لیے اینٹی لٹرنگ اسکواڈ کی نگرانی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی پیڈی ایم اے محمد سیف انور جپہ کا ضلع لیہ کا دورہ،سیلاب سے بچاؤ کے انتظامات کا جائزہ

شہریار عارف خان کے مطابق ستھرا پنجاب کا پیغام اجاگر کرنے کے لیے اینٹی لٹرنگ اسکواڈ دن اور رات کی شفٹوں میں فرائض انجام دے رہا ہے۔ اسلام پورہ، مزنگ، جین مندر، بینک روڈ، ساندہ روڈ اور ٹیمپل روڈ پر گشت جاری ہے، جبکہ خیابانِ جناح، رنگ روڈ، فردوس چوک اور فرخ آباد کی مارکیٹس میں صفائی سے متعلق آگاہی سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔

آؤٹ فال روڈ، بند روڈ، سگیاں، شاہدرہ موڑ اور پھول منڈی میں بھی آگاہی سرگرمیاں جاری ہیں۔ دکانداروں کو دکانوں کے باہر کوڑا نہ پھینکنے اور ڈسٹ بنز رکھنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں، جبکہ کوڑا پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی اور جرمانوں سے متعلق بھی آگاہی دی جا رہی ہے۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ اینٹی لٹرنگ اسکواڈ کی سرگرمیوں کا مقصد شہریوں اور کاروباری طبقے کو شہر کی صفائی برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے