گجرات (پنجاب پوسٹ) گلیانہ منگلیہ روڈ کے قریب جھاڑیوں سے پھندہ لگی خاتون کی لاش برآمد ہونے کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت رخسانہ بی بی دختر نیاز علی کے نام سے ہوئی تھی۔ خاتون کی لاش تین سے چار روز پرانی معلوم ہوتی تھی، جو منگلیہ روڈ کے قریب جھاڑیوں سے ملی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے علاقے ڈیفنس سی سے نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد، قتل کا مقدمہ درج
پولیس نے قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ قتل کے محرکات جاننے اور دیگر شواہد کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ تھانہ گلیانہ پولیس مزید قانونی کارروائی کر رہی ہے۔











