لاہور:جیل سپرنٹنڈنٹس کماو پتروں کے تبادلوں پر آئی جی جیل پنجاب کے احکامات ماننے سے انکار


لاہور(پنجاب پوسٹ) پنجاب کی جیلوں میں تبادلے کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے اور تبادلہ شدہ افسران و اہلکاروں کو پرانی تعیناتیوں پر برقرار رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام سپرنٹنڈنٹس جیل کو تبادلہ شدہ افسران و اہلکاروں کو فوری ریلیو کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

محکمانہ مراسلے کے مطابق متعدد جیلوں میں چھوٹے رینک کے افسران اور اہلکاروں کے تبادلوں کے باوجود انہیں تاحال ریلیو نہیں کیا گیا، جبکہ بعض تبادلہ شدہ افسران کو بغیر کسی قانونی جواز کے پرانی تعیناتیوں پر روکے جانے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویزہ فراڈ میں ملوث 10 سال سے چھپے ملزمان ڈولفن اسکواڈ نے کیسے ڈھونڈ نکالے

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تبادلوں کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کی شکایات روزانہ کی بنیاد پر موصول ہو رہی ہیں، جس سے محکمانہ نظم و ضبط اور انتظامی امور متاثر ہو رہے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے واضح احکامات کے باوجود جیل حکام کی جانب سے مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات کی ہدایات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے تمام زیر التوا تبادلوں پر عملدرآمد مکمل ہونے تک نئی ٹرانسفر پوسٹنگ کی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ تمام سپرنٹنڈنٹس جیل کو ہدایت کی گئی ہے کہ تبادلہ شدہ افسران و اہلکاروں کو 24 گھنٹے کے اندر ریلیو کرکے اس حوالے سے رپورٹ بھجوائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر راج اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں، محسن نقوی کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

مراسلے میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ وقت میں احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے متعلقہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو ذاتی طور پر ذمہ دار قرار دیا جائے گا اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تبادلوں میں دانستہ تاخیر، غفلت اور احکامات کی عدم تعمیل پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر کی جانب سے بھی مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں محکمانہ احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے