رواں سال اب تک 10لاکھ 31ہزار فوڈ پوائنٹس، یونٹس کی چیکنگ،3799یونٹس بند،1633 مقدمات درج، 1300ملین کے جرمانے عائد کیے گئے، سلمی بٹ

لاہور(پنجاب پوسٹ)خوراک کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جو قذافی اسٹیڈیم سے شروع ہو کر لبرٹی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ واک میں معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ، چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی زبیر خان بلوچ، سیکریٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے شرکت کی۔

اس موقع پر سلمیٰ بٹ کا کہنا تھا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے محفوظ اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی ناگزیر ہے۔ عوام کو معیاری اور صحت بخش خوراک فراہم کرنا حکومت پنجاب کی ترجیح ہے، جبکہ خوراک کے معیار پر سمجھوتہ عوامی صحت سے سمجھوتہ کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے خوراک کے ضیاع کی روک تھام اور وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ساہیوال : صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا ساہیوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

معاون خصوصی وزیراعلیٰ کے مطابق رواں سال اب تک پنجاب بھر میں 10 لاکھ 31 ہزار فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ کی گئی، 3 ہزار 799 یونٹس بند کیے گئے، ایک ہزار 633 مقدمات درج ہوئے اور ایک ارب 30 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اس دوران 34 ہزار 565 فوڈ سیمپلز کی جانچ کی گئی جبکہ 4 لاکھ سے زائد نوٹسز جاری کیے گئے۔

چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی زبیر خان بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق فوڈ سیفٹی سسٹم میں جدید اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔ صوبے بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور عوام کو خالص و صحت بخش خوراک کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی منصور احمد نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نظام کو ڈیجیٹلائزیشن اور جدید مانیٹرنگ کی جانب لے جایا جا رہا ہے۔ معیاری خوراک کی فراہمی اور صارفین کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، قوانین کی پاسداری کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ چ حوصلہ افزائی سے متعلق معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے