لاہور،مانگامنڈی ملتان روڈ پر ٹریفک حادثہ، تیز رفتاری ایک اور قیمتی جان لے گئی

لاہور (پنجاب پوسٹ)میاں بیوی اور بیٹا موٹر سائیکل پر سوار بھائی پھیرو سے سندر کی طرف جارہے تھے کہ کوٹ اسد اللہ کے قریب تیزرفتار دودھ والی گاڑی نے ٹکر مار دی۔جس سے موٹرسائیکل سوار گرگئے پیچھے سے تیزرفتار مزدہ گاڑی نے پروین بی بی کو کچل ڈالا

حادثے کے نتیجے میں شوہر اور بیٹا معمولی زخمی ہوئے جبکہ بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئیمتوفیہ کی شناخت پروین بی بی کے نام سے ہوئی جو سندر کے علاقہ سلطان کے گاؤں کی رہائشی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں خاتون کا ہراساں کرنے کا واقعہ

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں طبی امداد کے بعد فارغ کردیاڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔مانگا پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرکاغذی کارروائی شروع کردی

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے