کھلی کچہری میں یتیم بیٹی کو انصاف مل گیا، پنشن کے 12 لاکھ روپے ہتھیانے والا نوسرباز کیسے گرفتار ہوا؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی کھلی کچہری میں انصاف کی اپیل کرنے والی خاتون کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے مغلپورہ پولیس نے پنشن کے نام پر فراڈ کرنے والے ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا۔

متاثرہ خاتون کے والد کی وفات کے بعد پنشن ہی ان کا واحد ذریعہ معاش تھی، جس کے لیے انہوں نے ملزم سے مدد لی۔ ملزم نے خاتون کا اصل شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات حاصل کرکے ان کے نام پر خفیہ طور پر دوسرا بینک اکاؤنٹ کھلوایا اور پنشن کی 12 لاکھ روپے کی رقم اس اکاؤنٹ میں منتقل کروا لی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی شہریوں سے آن لائن فراڈ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، لاہور میں جعلی کال سینٹر پر چھاپہ، مالک سمیت 2 ملزمان گرفتار

خاتون نے ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں فراڈ کی روداد سناتے ہوئے انصاف کی اپیل کی، جس پر معاملے کی جانچ کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 5 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی ہے جبکہ باقی رقم کی برآمدگی کے لیے کارروائی جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ پنشن اور مالی معاملات کے لیے متعلقہ اداروں سے براہِ راست رجوع کریں اور نوسربازوں و ٹاؤٹوں کے جھانسے میں آکر اپنی جمع پونجی سے محروم نہ ہوں

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے