امریکی شہریوں سے آن لائن فراڈ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، لاہور میں جعلی کال سینٹر پر چھاپہ، مالک سمیت 2 ملزمان گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور زون نے امریکی شہریوں سے آن لائن فراڈ کرنے والے جعلی کال سینٹر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مالک سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر کی نگرانی میں الحفیظ شاپنگ مال میں قائم غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ مارا گیا، جہاں سے کال سینٹر کے مالک ارشاد احمد بٹ اور ملازم اورنگزیب کو گرفتار کیا گیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان امریکی شہریوں کو انشورنس کمپنیوں کے نمائندے ظاہر کرکے ان سے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کی خفیہ معلومات حاصل کرتے تھے اور انہیں مالی فراڈ کا نشانہ بناتے تھے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو جدید لیپ ٹاپ اور تین موبائل فون برآمد کیے گئے۔ برآمد ہونے والے الیکٹرانک آلات کی جانچ پڑتال کے دوران آن لائن کالنگ سافٹ ویئر اور مالی فراڈ سے متعلق اہم شواہد بھی حاصل ہوئے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے عاطف امیر نے واضح کیا ہے کہ بیرون ملک مقیم شہریوں کو لوٹنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے