پاکستان میں بیٹھ کر امریکہ اور کینیڈا کے شہریوں کیساتھ موبائل فون فروخت کرنے کے نام پر مالی فراڈ ، جوہر ٹاون کال سینٹر سے 37 ملزمان گرفتار

لاہور(پنجاب پوسٹ) این سی سی آئی اے لاہور کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کی منظوری سے جوہر ٹاؤن میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے37 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان پاکستان میں بیٹھ کر امریکہ اور کینیڈا کے شہریوں کو موبائل فون فروخت کرنے کے نام پر مالی فراڈ میں ملوث تھے۔کارروائی کے دوران 5 سی پی یوز، 40 لیپ ٹاپس اور 35 موبائل فونز سمیت 80 ڈیجیٹل ڈیوائسز برآمد کر لی گئیں۔

WhatsApp Image 2026 10 10 at 4.28.18 PM

ملزمان آن لائن ڈائل اَپ اور VoIP سافٹ ویئر کے ذریعے شہریوں کے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کی معلومات چرا رہے تھے۔کال سینٹر کی ملکیت حافظ علی احمد کے نام بتائی گئی ہے جبکہ مقدمہ درج کرکے تفتیش سب انسپکٹر محسن رزاق کے سپرد کر دی گئی ہے

یہ بھی پڑھیں: راوی روڈ پولیس کی کاروائی، 50 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار

مقدمے میں پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعات شامل، ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے