دسمبر دھند اور سردی ،بلدیاتی انتخابات اپریل میں کروائے جائیں، پنجاب حکومت کا جواب غیر تسلی بخش، الیکشن کمیشن کا فوری شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ

لاہور (پنجاب پوسٹ) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات کا فوری طور پر الیکشن شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ پنجاب حکومت دسمبر میں گہری دھند اور سخت سرد موسم کی وجہ سے الیکشن اپریل میں کرانا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم: 69 لاکھ رجسٹرڈ، ٹینکی اب بھی خالی؛ شہری کا سوال، ٹوکن سے گاڑی چلے گی یا دھکا لگانا پڑے گا؟

الیکشن کمیشن نےحکومت پنجاب کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15دسمبر 2026 سے 15جنوری 2027 کے دوران کروانے پر رضامندی ظاہر کر دی تھی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اب صوبائی حکومت تجویز کردہ تاریخوں کو تبدیل کروانا چاہتی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے