پنجاب یونیورسٹی میں پاکستان کے سب سے بڑے تین روزہ کتاب میلے کا افتتاح، 114 سے زائد اسٹالز سج گئے

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے سب سے بڑے تین روزہ کتاب میلے کا افتتاح کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کتاب میلے کا افتتاح کیا، جہاں ملک بھر سے معروف پبلشرز کے 114 سے زائد اسٹالز سجائے گئے ہیں۔ کتاب میلے میں شہریوں، طلبہ و طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

پنجاب یونیورسٹی میں سجنے والے کتاب میلے میں ادب، تاریخ، سائنس اور دیگر موضوعات پر مشتمل کتابیں رعایتی نرخوں پر دستیاب ہیں۔ صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور کتابیں بھی خریدیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ کتاب میلہ اتنا بھرپور ہوگا۔ انہوں نے طلبہ و طالبات کے اسٹارٹ اپس کے لیے مختص اسٹالز کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس داخلوں کی نئی پالیسی جاری، سرکاری کالجز کی سالانہ فیس کتنے روپے مقرر ہوئی؟

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ کتاب میلے کا بنیادی مقصد کتب بینی کو فروغ دینا ہے۔ اس مرتبہ طلبہ و طالبات کے لیے نئے آئیڈیاز پر مبنی اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں کا کام صرف تعلیم دینا نہیں بلکہ طلبہ کی تربیت اور شخصیت سازی بھی ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کا یہ کتاب میلہ 15 سے 17 اکتوبر تک جاری رہے گا، جس کے اوقات صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔ میلے میں شہریوں کو معروف پبلشرز کی کتابیں رعایتی نرخوں پر خریدنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے