ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس داخلوں کی نئی پالیسی جاری، سرکاری کالجز کی سالانہ فیس کتنے روپے مقرر ہوئی؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب کے سرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس داخلوں کی پالیسی جاری کردی گئی، مرکزی داخلے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کرے گی۔

داخلوں کے میرٹ میں ایم ڈی کیٹ کے 50 فیصد، ایف ایس سی پری میڈیکل کے 40 فیصد اور میٹرک کے 10 فیصد نمبر شامل ہوں گے۔ داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ پاس کرنا اور ایف ایس سی یا مساوی امتحان میں کم از کم 60 فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

بائیولوجی اور کیمسٹری لازمی مضامین ہوں گے، جبکہ فزکس یا میتھمیٹکس میں سے ایک مضمون پاس کرنا ضروری ہوگا۔ حافظ قرآن امیدواروں کو اضافی نمبر نہیں دیے جائیں گے۔


پالیسی کے مطابق سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں اوپن میرٹ پر سالانہ ٹیوشن فیس 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ اوپن میرٹ پر منتخب ہونے والے اوورسیز پاکستانی بھی پاکستانی طلباء کے برابر فیس ادا کریں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے