شہباز گل جھوٹ بول کر اپنا بیڑا غرق کر چکے، پنجاب کو پشاور کی بسوں کی ضرورت نہیں، بلال اکبر خان کا کرارا جواب

لاہور (پنجاب پوسٹ) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے شہباز گل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گل جیسے لوگوں کی وجہ سے آج خیبر پختونخوا اور پی ٹی آئی کا یہ حال ہے۔

بلال اکبر خان نے کہا کہ اگر غلطی سے خیبر پختونخوا میں عوام کے لیے کوئی منصوبہ بنا ہی لیا ہے تو اسے مذاق کا نشانہ نہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بس کراچی کے راستے ملتان سے ہوتی ہوئی پشاور جا رہی ہے، پنجاب کو پشاور کی بسوں کی ضرورت نہیں۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں گزشتہ مالی سال کے دوران 1100 الیکٹرک بسیں پہنچ چکی تھیں، جو صوبے کے ہر ضلع میں چل رہی ہیں۔ ان کے مطابق پنجاب کی ہر تحصیل کے لیے رواں سال مزید 1500 الیکٹرک بسیں خریدی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی حمایت، پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی قرارداد جمع

بلال اکبر خان نے کہا کہ پنجاب میں لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں پہلے ہی تین بی آر ٹی سسٹم چل رہے ہیں، جبکہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں مزید دو بی آر ٹی سسٹم بنائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے شہباز گل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بونگیاں مارنا بند کریں اور کوئی اچھی بات کرنے کی بھی کوشش کریں۔ سوشل میڈیا ویوز سے کمائی نہیں ہو رہی تو پنجاب آ کر ای ٹیکسی اسکیم کے تحت گاڑی لے کر چلائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کام شہباز گل کے لیے مشکل ضرور ہے، لیکن انہیں ایک کوشش کر کے دیکھنی چاہیے۔

WhatsApp Image 2026 10 15 at 2.57.28 PM edited

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے