لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، دلہن کو دیے گئے تحائف واپس نہیں لیے جا سکتے

لاہور( پنجاب پوسٹ)لاہور ہائیکورٹ نے طلاق کے بعد دلہن کو دئیے گئے تحائف واپس نہ لینے کا فیصلہ سناتے ہوئے 18 لاکھ کے زیوارت واپسی کا دعویٰ مسترد کردیا

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں لاہور ہائیکورٹ کا اہم حکم سامنے آیا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ دلہن کو دیے گئے تحائف واپس نہیں لیے جا سکتے۔ جسٹس عابد حسین چٹھہ نے فیملی کورٹ اور اپیلٹ کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ برائیڈل گفٹس دلہن کی مکمل ملکیت ہیں جن کی طلاق کے بعد بھی واپسی ممکن نہیں۔ عدالت نے شوہر کا 18 لاکھ مالیت کے زیورات واپسی کا دعویٰ مسترد کردیا

عدالت کے مطابق غیر قانونی دعویٰ فیملی کورٹ میں بھی قابلِ سماعت نہیں۔ لاپور ہائیکورٹ نے فیملی کورٹ کو خاتون کے مقدمے پر نئی کارروائی کا حکم دے دیا

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے