لاہور میں غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن، اکتوبر میں 2700 سے زائد چالان، مقدمات کا بھی حکم

لاہور (پنجاب پوسٹ) شہر میں غیر قانونی بس اڈوں، روڈ سائیڈ پارکنگ اسٹینڈز اور ہورڈنگ پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا۔ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے 32 چوک، شاہدرہ، لاری اڈہ اور راوی روڈ کا دورہ کیا اور غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی۔

سی ٹی او لاہور نے غیر قانونی ہورڈنگ پوائنٹس پر بسیں کھڑی کرنے اور سواریاں اتارنے یا چڑھانے پر مقدمات درج کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی بس اڈوں کی شکایت پر متعلقہ سیکٹر انچارج، ڈیوٹی افسر اور پٹرولنگ افسر کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال غیر قانونی ہورڈنگ پوائنٹس پر بسیں روکنے کے معاملے میں 31 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، جبکہ اکتوبر کے دوران غیر قانونی بس اسٹینڈز اور ہولڈنگ پوائنٹس پر 2700 سے زائد چالان ٹکٹس جاری کیے گئے۔

سی ٹی او لاہور نے بس ڈرائیورز کے لیے ایچ ٹی وی (HTV) اور پی ایس وی (PSV) ڈرائیونگ لائسنس لازمی قرار دیتے ہوئے بغیر پی ایس وی لائسنس بسیں چلانے والے ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم بھی دیا۔

سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ شہر میں غیر قانونی بس اسٹینڈز اور ہورڈنگ پوائنٹس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والے غیر قانونی اڈوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے