لاہور (پنجاب پوسٹ) کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پرمزید ایس ایچ اوز عہدوں سے فارغ کر دیئے گئے۔ایس ایچ او داتا دربار رضوان جاوید کو پولیس لائنز کلوز کر دیا گیا۔ایس ایچ او پرانی انارکلی زین کھوکھر اور ایس ایچ او نیو انارکلی بھی پولیس لائنز کلوز کر دیا گیا۔کرپشن پر ایس ایچ او مصطفی آباد اسد اللہ کو بھی پولیس لائنز بھجوا دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق باٹا پور، غازی آباد ، سول لائنز کے ایس ایچ اوز کی سیٹیں خالی ہیں۔پولیس سٹیشن راوی روڈ، لیاقت آباد بھی بغیر ایس ایچ او کے چل رہے ہیں۔لاہور کے متعدد ایس ایچ اوز کی این سی سی آئی اے میں بھی تبادلوں کی کوشش جاری ہے۔متعدد ایس ایچ اوز اپنا تبادلہ انویسٹی گیشن ونگ میں کروا چکے ہیں۔













