پنجاب میں اینٹی کرپشن کا میگا آپریشن، 600 سے زائد گرفتاریاں، 341 سرکاری ملازمین رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

لاہور (پنجاب پوسٹ) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی کرپٹ عناصر کے خلاف خصوصی مہم جاری، اب تک 600 سے زائد افراد گرفتار کر لیے گئے۔ ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق 341 سرکاری ملازمین کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، جبکہ کرپشن کی مختلف شکایات پر انکوائری کے بعد 256 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ٹریپ ریڈ کے دوران لاہور ریجن اے سے 24، لاہور ریجن بی سے 30، گوجرانوالہ سے 52، فیصل آباد سے 26 اور راولپنڈی سے 37 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

سرگودھا ریجن سے 25، ساہیوال سے 22، ملتان سے 57، بہاولپور سے 29 اور ڈیرہ غازی خان سے 39 افراد کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

WhatsApp Image 2026 10 15 at 3.26.49 PM

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ میں قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کو چھ سال بعد بری کیوں کر دیا گیا؟

کرپشن کے الزامات کی انکوائری کے بعد لاہور ریجن اے سے 15، لاہور ریجن بی سے 18، گوجرانوالہ سے 47، فیصل آباد سے 38 اور راولپنڈی سے ایک سرکاری ملازم کو گرفتار کیا گیا۔

اسی طرح سرگودھا سے 12، ساہیوال سے 22، ملتان سے 40، بہاولپور سے 46 اور ڈیرہ غازی خان سے 17 افراد کو کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا گیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ کرپشن فری پنجاب کے وژن کے تحت صوبے بھر میں کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور کرپٹ عناصر کو ہر قیمت پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

WhatsApp Image 2026 10 15 at 3.26.47 PM 1 edited

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے