لاہور: محکمہ پولیس میں چھُپی ہوئی کالی بھیڑوں کے گرد شکنجہ سخت

لاہور (پنجاب پوسٹ) محکمہ پولیس میں چھُپی ہوئی کالی بھیڑوں کے گرد شکنجہ سخت کر دیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے حکم پر پولیس ملازم پر مقدمہ درج کر دیا۔درجہ چہارم کے ملازم انصر سے 2 سو گرام آئس برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق انصر باربر شاپ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تعینات تھا۔

پولیس ملازم انصر کو معطل کر کے محکمانہ وقانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پولیس اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔محکمہ پولیس ڈسپلن فورس ہے، خلاف ڈسپلن اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔محکمہ کی بہتری کیلئے خوداحتسابی کو عمل جاری رہے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے