لاہور (پنجاب پوسٹ) فیصل ٹاؤن میں خاتون کو ہراساں کرنے اور موبائل فون چھیننے کے واقعے میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق ملزم عدنان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کرکے ٹاؤن شپ سے گرفتار کیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق خاتون فیصل ٹاؤن مین بلیوارڈ پر سواری کے انتظار میں موجود تھی کہ ملزم نے اس کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو واردات سے قبل ریکی کرتے اور بعد ازاں فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس نے ملزم عدنان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔











