خواتین اب رکشہ چلا کر بھی باعزت روزگار کما سکیں گی، لاہور ٹریفک پولیس کا رکشہ ڈرائیونگ ٹریننگ پروگرام شروع

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر خواتین کو بااختیار اور خودمختار بنانے کیلئے لاہور ٹریفک پولیس نے کار اور سکوٹی کے بعد خواتین کیلئے رکشہ ڈرائیونگ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا۔ لاہور ٹریفک پولیس نے نجی یونیورسٹی کے تعاون سے ڈرائیونگ اسکول بحریہ ٹاؤن اور مناواں میں 34 خواتین کو رکشہ چلانے کی تربیت فراہم کی۔ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق پروگرام کا مقصد خواتین کیلئے باعزت روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے تاکہ تربیت مکمل کرنے والی خواتین خود رکشہ چلا کر روزگار کما سکیں۔

WhatsApp Image 2026 10 14 at 5.55.51 PM 1

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ خواتین کو صرف ڈرائیونگ کی تربیت ہی نہیں دی جا رہی بلکہ انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے اور معاشی طور پر خودمختار بننے کے مواقع بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ لاہور میں کار اور سکوٹی کی تربیت کیلئے 12 اسکولز قائم ہیں، جہاں اب تک 16 ہزار سے زائد خواتین کو تربیت دی جا چکی ہے۔

WhatsApp Image 2026 10 14 at 5.55.52 PM

انہوں نے کہا کہ خواتین بااختیار ہوں گی تو معاشرے میں واضح تبدیلی آئے گی۔ معاشرتی اور سماجی ترقی کیلئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا کردار بھی انتہائی اہم ہے۔ لاہور ٹریفک پولیس خواتین کی خودمختاری، باعزت روزگار اور معاشی استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

WhatsApp Image 2026 10 14 at 5.55.52 PM 2

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے