لاہور میں 2 نومبر سے 7 روزہ پولیو مہم شروع ہوگی، 22 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر

لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن محمد علی اعجاز کی زیر صدارت 2 سے 8 نومبر تک جاری رہنے والی سات روزہ ایس این آئی ڈیز پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے ڈی سی میونسپل سروسز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب خان نیازی، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ ٹیم اور مبصرین نے شرکت کی۔ سی ای او ہیلتھ نے پولیو مہم، تربیتی شیڈول اور ستمبر میں ہونے والی مہم کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع لاہور کے 10 ٹاؤنز، 274 یونین کونسلز، بس اسٹینڈز اور ریلوے اسٹیشنز پر پولیو مہم کے لیے 6 ہزار 410 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ مہم کے دوران 22 لاکھ 85 ہزار 477 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے لیے 5 ہزار 825 موبائل، 371 فکسڈ اور 214 ٹرانزٹ ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین اب رکشہ چلا کر بھی باعزت روزگار کما سکیں گی، لاہور ٹریفک پولیس کا رکشہ ڈرائیونگ ٹریننگ پروگرام شروع

ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ 14 سے 30 اکتوبر تک پری کمپین ٹریننگز شیڈول کے مطابق مکمل کی جائیں اور 30 اکتوبر تک تمام ٹاؤنز اور ٹیم سپورٹ سینٹرز کو ویکسین اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے بس اسٹینڈز، ریلوے اسٹیشنز اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹرانزٹ ٹیموں کی مؤثر کوریج یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز خود فیلڈ میں موجود رہ کر موبائل اور ٹرانزٹ ٹیموں کی کارکردگی کی نگرانی کریں گے۔ انہوں نے مہم کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے ڈیٹا ویلیڈیشن، ایل کیو اے ایس (LQAS) اور مارکیٹ سروے کے استعمال کی ہدایت بھی کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے