پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ، پنجاب میں کرایے نہیں بڑھیں گے، ٹرانسپورٹرز نے حلف دے دیا

لاہور( پنجاب پوسٹ)  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مختلف ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کیا گیا ازخود کرایوں میں اضافہ واپس لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گڈز و انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ تمام انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو لکھ کر دے دیا۔ پبلک ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے تحریری طور پر سیکرٹری ار ٹی اے کو اگاہ کر دیا، بیان حلفی میں ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ عوامی مشکلات کے پیش نظر کرایوں میں اضافہ نہیں کر رہے،مزدوروں کے عالمی دن پر کرایوں میں اضافہ کرنا مناسب نہیں، عوام کو ہر ممکن ریلیف دینا وقت کی ضرورت ہےحکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کےعوام دوست ہونے کا ثبوت دے،

منی مزدا ایسوسی ایشن نے بھی کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا

انتظامیہ کے مطابق بعض ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کیا گیا خودساختہ اضافہ فوری طور پر واپس کروا دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے حکام  نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کے غیر قانونی یا خودساختہ کرایوں میں اضافے پر سخت کارروائی کی جائے گی، اور ڈپٹی کمشنرز کو اس ضمن میں فوری اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی ریلیف کیلئے ٹرانسپورٹ کرایوں میں استحکام یقینی بنایا جا رہا ہے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے