ون وے کی خلاف ورزی پر پنجاب بھر میں سخت کارروائی کا فیصلہ، 5 لاکھ سے زائد چالان

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب ٹریفک پولیس نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبہ بھر میں زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال صوبہ بھر میں ون وے کی خلاف ورزی پر 5 لاکھ سے زائد شہریوں کے چالان کیے گئے، جبکہ لاہور میں ایک لاکھ 81 ہزار سے زائد چالان کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یارن مرچنٹ ایسوسی ایشن کے الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے جواب کیلئے 20 اکتوبر تک مہلت دے دی

ترجمان کے مطابق پنجاب میں 4 فیصد مہلک ٹریفک حادثات ون وے کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔ خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی جاری ہے، جبکہ خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ٹریفک پولیس کا مقصد صرف چالان کرنا نہیں بلکہ قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفر کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے