یارن مرچنٹ ایسوسی ایشن کے الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے جواب کیلئے 20 اکتوبر تک مہلت دے دی

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور ہائیکورٹ نے یارن مرچنٹ ایسوسی ایشن کے الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست پر ایسوسی ایشن کے وکیل کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 اکتوبر تک مہلت دے دی۔ جسٹس جاوید اقبال وینس نے محمد زبیر کی درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر ڈی جی ٹریڈ آرگنائزیشن بلال خان پاشا پیش ہوئے جبکہ وفاق کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ملک تنویر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت ڈی جی ٹریڈ آرگنائزیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ یارن مرچنٹ ایسوسی ایشن شیڈول بی کے معیار پر پورا نہیں اترتی اور اس کا لائسنس بھی معطل کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کرانا ایسوسی ایشن کی ذمہ داری ہے، تاہم انتخابات میں کسی بے ضابطگی کی صورت میں مداخلت کی جاتی ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ یارن مرچنٹ ایسوسی ایشن ٹریڈ آرگنائزیشن کے قواعد و ضوابط پر پورا نہیں اترتی اور لائسنس معطل ہونے کے باعث اس کے الیکشن نہیں ہو سکتے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایسوسی ایشن کے کروائے گئے انتخابات غیر قانونی ہیں، لہٰذا عدالت انہیں کالعدم قرار دے۔ عدالت نے ایسوسی ایشن کے وکیل کو جواب جمع کرانے کیلئے 20 اکتوبر تک مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے