امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور بھاری لیوی ٹیکس کو محنت کشوں کا معاشی قتل قرار دے دیا، بولے یہ مزدوروں کو بنیادی حقوق دینے کی بجائے ان کے منہ سے نوالہ چھین رہے ہیں، ملک کی 8 کروڑ لیبر فورس میں سے ساڑھے 6 کروڑ محنت کشوں کو رجسٹرڈ تک نہیں کیا گیا، جو کہ ریاست کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔۔۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے یومِ مئی کے موقع پر منصورہ میں مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا یوم مئی تقریبات کی حد تک محدود ہو کر رہ گیا ہے، پاکستان کی 25 کروڑ آبادی میں سے 8 کروڑ لوگ محنت کش ہیں، مگر ان کی محنت کا پھل صرف مخصوص طبقہ، بیوروکریسی اور جاگیردار کھا رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کو خیرات یا بے نظیر انکم سپورٹ جیسی سکیموں کے بجائے ان کا اصل حق دیا جائے،انہوں نے حکمران خاندانوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال کیا کہ زرداری اور شریف خاندان اپنی شوگر ملوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو بھی حق نہیں دیتے عوام کو کیا دیں گے،
یہ بھی پڑھیں :
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج محنت کشوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے: 7 برس میں غربت میں 28 فیصد اضافہ ہوا ،25 کروڑ آبادی میں 8 کروڑ محنت کش، 6 کروڑ رجسٹرڈ نہیں ، حافظ نعیم الرحمانحافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لیوی کی مد میں 500 ارب روپے وصول کر رہی ہے، جبکہ موٹر سائیکل چلانے والا غریب محنت کش ایک لٹر پٹرول پر 125 روپے ٹیکس دے رہا ہے،پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف مریم نواز اپنے لیے 11 ارب روپے کا پرتعیش جہاز خریدتی ہیں اور دوسری طرف سرکاری اسکولوں اور اسپتالوں کو آؤٹ سورس کر کے بیچا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :
پنجاب میں بھٹہ مزدوروں کے لیے کم از کم اجرت کے فوری نفاذ کا مطالبہ: 7 برس میں غربت میں 28 فیصد اضافہ ہوا ،25 کروڑ آبادی میں 8 کروڑ محنت کش، 6 کروڑ رجسٹرڈ نہیں ، حافظ نعیم الرحمانامیر جماعت اسلامی نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی اس ظالمانہ نظام کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کر رہی ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ اگر جماعت اسلامی کو موقع ملا تو وہ 5 سال کے اندر اسکول سے لے کر یونیورسٹی تک تعلیم مفت کریں گے اور نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم سے آراستہ کر کے ملک میں دیانتدارانہ نظام قائم کریں گے۔










