ڈولفن اسکواڈ کی کارروائی، 55 سے زائد مقدمات میں ملوث ڈکیت گینگ کا سرغنہ سجیل گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈولفن اسکواڈ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے سرغنہ سجیل کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق ملزم کو بابو صابو کے قریب مشکوک جانتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔ ای پولیس ایپ پر ریکارڈ چیک کرنے پر ملزم اے کیٹیگری کا لسٹڈ عادی مجرم نکلا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: شادمان، لٹن روڈ اور نواں کوٹ سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم چوری، ڈکیتی اور جھپٹا مارنے سمیت 55 سے زائد سنگین جرائم میں ملوث ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ شفیق آباد، گلشن راوی، وحدت کالونی، شیرا کوٹ اور دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزم سجیل کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے