لاہور (پنجاب پوسٹ) مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔شادمان، لٹن روڈ اور نواں کوٹ کے علاقوں سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ شادمان ، کیمپ جیل کا قیدی 50 سالہ جینس ہیڈ کی دورانِ قید طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔
لٹن روڈ ، قرطبہ چوک کے قریب فٹ پاتھ کنارے سے تقریباً 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔نواں کوٹ ، سکیم روڈ نامعلوم شخص کی لاش ملی، جو بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد تینوں لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔













