واسا پنجاب کی 46 جدید مشینری مختلف اضلاع کو فراہم کرنے کا فیصلہ، بلال یاسین کی خیبر پختونخوا کی سیاسی و انتظامی صورتحال پر تنقید

لاہور (پنجاب پوسٹ) واسا پنجاب کی 46 نئی اور جدید مشینری پر مشتمل ساتویں فلیٹ کو مختلف اضلاع کے لیے روانہ کر دیا گیا۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے نئی مشینری ڈی جی واسا طیب فرید کے حوالے کی۔ وزیر ہاؤسنگ کے مطابق شیخوپورہ، ساہیوال، سرگودھا، سیالکوٹ، راولپنڈی، گجرات اور ننکانہ میں مشینری فراہم کی جائے گی، جبکہ ملتان، ڈیرہ غازی خان، اوکاڑہ، جھنگ اور جہلم سمیت 15 اضلاع میں مشینری پہلے ہی روانہ کی جا چکی ہے۔

محکمہ ہاؤسنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی وہاں کی سیاسی اور انتظامی صورتحال کے فقدان کے باعث لگائی گئی۔ تیزی سے بڑھتی دہشت گردانہ کارروائیوں کو روکنا کس کی ذمہ داری تھی؟ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کسی خوشی کے باعث نہیں لگائی گئی، بلکہ اس کا نفاذ افسوسناک ہے اور اس کی وجہ سیاسی ہٹ دھرمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ سے فرسٹ کامن ٹریننگ پروگرام کے وفد کا پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ، ڈی جی منصور احمد کی تفصیلی بریفنگ

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں دہشت گردی کے عفریت پر قابو پایا گیا۔ ملک کے جوانوں کی شہادت کا تمسخر اڑانا کہاں کی ملک دوستی ہے؟ کسی بھی سیاسی جتھے کے مفادات کو پاکستان کی سالمیت سے آگے نہیں رکھا جا سکتا۔ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اب سیاسی بدانتظامی کے بجائے ترقی کے موڈ میں چلے گا۔

بلال یاسین نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں محکمہ ہاؤسنگ اپنی تاریخ کے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔ پنجاب میں دنگے فساد کی سیاست نہیں بلکہ ترقیاتی اور فلاحی کاموں کے ریکارڈ بن رہے ہیں۔ مخالفین پر طنز کرنے کے بجائے اپنی کارکردگی سے تنقید کا جواب دیا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے