لاہور (پنجاب پوسٹ) گرین ٹاؤن عمر چوک میں ایڈووکیٹ عرفان کے دفتر میں فائرنگ کے نتیجے میں 46 سالہ شخص عابد جاں بحق ہوگیا، واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق گرین ٹاؤن کا رہائشی عابد کسی کام کے سلسلے میں ایڈووکیٹ عرفان کے دفتر گیا تھا، جہاں نامعلوم افراد نے دفتر کے اندر فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:
اطلاع ملنے پر مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، تاہم پولیس کی آمد میں تاخیر ہوئی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے لیا۔
پولیس نے مقتول کے بھائی راشد اقبال کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، تاہم تاحال پولیس کسی بھی ملزم کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔











