خواتین کے کپڑوں کی مارکیٹ میں پتنگوں کا دھندا بے نقاب، نیو انارکلی پولیس نے 2 سپلائرز کو گرفتار کر لیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ نیو انارکلی پولیس نے خواتین کے کپڑوں کی مارکیٹ میں پتنگوں اور ممنوعہ ڈور کی سپلائی لانے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق ملزمان شاکر اور عثمان نیو انارکلی کے لیڈیز بازار میں پتنگوں کی سپلائی لے کر پہنچے تھے، جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 2 ہزار تیار پتنگیں اور ممنوعہ ڈور کی 20 چرخیاں برآمد کر لیں۔ ملزمان پابندی کے باوجود خفیہ طور پر پتنگوں کی خرید و فروخت کا دھندا کر رہے تھے۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق ملزمان پتنگوں کی ترسیل کے لیے رکشے اور توڑوں کا استعمال کرتے تھے تاکہ پتنگیں ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچائی جا سکیں۔

پتنگ فروشی کے خلاف کامیاب کارروائی پر ایس پی سٹی نے ایس ایچ او نیو انارکلی سمیت پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کی روک تھام کے لیے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے