لاہور کے 111 سکولوں میں ایک بھی بچہ داخل نہ ہو سکا، اساتذہ کی کمی یا نظام کی ناکامی؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور کے 111 سرکاری سکولوں میں انرولمنٹ ٹارگٹ تاحال صفر ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد سی ای او ایجوکیشن لاہور نے تمام 111 سکولوں کے سربراہان کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سکولوں میں بچوں کے داخلوں کا ہدف حاصل نہ ہونے کی مختلف وجوہات سامنے آئی ہیں۔ والدین اساتذہ کی کمی کے باعث بچوں کو سکولوں میں داخل کروانے سے گریز کرتے ہیں، جبکہ درجہ چہارم کے ملازمین کی شدید کمی بھی انرولمنٹ ٹارگٹ پورا نہ ہونے کی ایک بڑی وجہ قرار دی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے بیشتر سرکاری سکولوں کے اساتذہ اور درجہ چہارم کے ملازمین عارضی ڈیوٹیوں کی آڑ میں سکولوں سے غیر حاضر ہیں۔ درجنوں اساتذہ اور درجہ چہارم کے ملازمین سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، سی ای او ایجوکیشن، ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کے دفاتر میں تعینات ہیں۔

سکولوں میں اساتذہ اور معاون عملے کی کمی کے باعث تعلیمی سرگرمیوں اور بچوں کے داخلوں کا ہدف متاثر ہونے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، جبکہ 111 سکولوں میں انرولمنٹ صفر ہونے کے معاملے پر سکول سربراہان سے جواب طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے