ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) سانگلہ ہل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے چوہدری طارق محمود باجوہ کی قیادت میں پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز گلہ منڈی چوک سے ہوا، جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی میلاد چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اور فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کی سرحدوں کی محافظ ہے اور ملکی دفاع و سلامتی میں اس کا اہم کردار ہے۔ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستان کی مضبوطی، سلامتی اور استحکام کے لیے قومی اتحاد اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے ملک اور قومی اداروں کے احترام کو مقدم رکھنا چاہیے۔











