لاہور ہائیکورٹ برہم: ضمانت پر رہا ہو کر پیش نہ ہونے والے مجرم مطیع الرحمان کے وارنٹ گرفتاری جاری، ایس پی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

لاہور(پنجاب پوسٹ)لاہور ہائیکورٹ نے سزا معطل ہونے کے بعد ضمانت پر رہا ہو کر عدالت میں پیش نہ ہونے والے ملزم مطیع الرحمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے متعلقہ ایس پی کو حکم دیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اخلاق سلہری نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف لڑائی جھگڑے کے دوران وقار نامی شخص کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق ٹرائل کے بعد ملزم مطیع الرحمان کو دو سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ بعد ازاں عدالت نے ملزم کی سزا معطل کرتے ہوئے اسے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

اخلاق سلہری نے مزید بتایا کہ سزا معطل ہونے کے بعد ملزم عدالت میں پیش نہیں ہو رہا۔ ملزم کے مسلسل پیش نہ ہونے پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے