رحمان بابا ایکسپریس پٹری سے کیوں اتری؟ ابتدائی رپورٹ میں کیا انکشاف ہوا؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)رحمان بابا ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی ہے، جس میں حادثے کی وجہ ٹرین کی ایک بوگی کا ریلوے کراسنگ کے سوئچ میں پھنسنا بتائی گئی ہے۔

جوائنٹ سرٹیفکیٹ کے مطابق ٹرین بار کا لٹکتا ہوا حصہ کراسنگ پر پھنس گیا، جو حادثے کا سبب بنا۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوچ نمبر 12430-6 کا نچلا حصہ ریلوے کراسنگ کے سوئچ میں اٹک گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق کوچ کے کراسنگ میں پھنسنے سے اس کے پہیے پٹری سے اتر گئے، جس کے بعد ٹرین پٹری سے نیچے جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں انجن کے علاوہ 13 کوچز پٹری سے اترنے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ابتدائی رپورٹ میں حادثے کی بنیادی وجہ کوچ کے نچلے حصے کا کراسنگ کے سوئچ میں پھنسنا قرار دیا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے