امریکی تنظیم سی ڈی آر ایس کے بانی ٹَوڈ شے کی پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے لاہور ہیڈ آفس آمد

لاہور (پنجاب پوسٹ) امریکی تنظیم سی ڈی آر ایس کے بانی ٹَوڈ شے کی پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے لاہور ہیڈ آفس آمد ہوئی۔سی ڈی آر ایس کے بانی کی چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ سے ملاقات کی۔سماجی کارکن ٹوڈشے کی ڈی جی پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی ڈاکٹر لبنیٰ نذیر سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں خواتین اور بچیوں کے تحفظ کے لیے باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔حنا پرویز بٹ نے پاکستان میں محروم طبقات کے لیے ٹَوڈشے اور سی ڈی آر ایس کی خدمات کو سراہا۔ڈی جی PWPA ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کی ٹَوڈ شے کو خواتین کے تحفظ اور معاونت سے متعلق خدمات پر بریفنگ دی۔

ڈی جی لبنیٰ نذیر کے مطابق تشدد کا سامنا کرنے والی خواتین کو تحفظ، قانونی معاونت اور انصاف تک رسائی میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔خواتین اور بچیوں کی معاونت کے لیے پی ڈبلیو پی اے اور سی ڈی آر ایس کے درمیان تعاون پر اتفاق کیا۔ملاقات میں محروم طبقات کی مدد کے لیے سرکاری اداروں اور فلاحی تنظیموں کے اشتراک کی اہمیت پر زور دیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے