لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ نے ایل ڈی اے کے کنٹرولڈ ایریاز میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور املاک کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 غیرقانونی تعمیرات مسمار جبکہ 39 املاک سربمہر کر دیں۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے نیو مسلم ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن، ملتان روڈ اور فیصل ٹاؤن میں آپریشن کیا۔ علامہ اقبال ٹاؤن کے کریم بلاک میں پلاٹ نمبر 182 اے اور پلاٹ نمبر 168 پر غیرقانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران مسلم ٹاؤن کے بلاک اے، بی اور سی میں 9 غیرقانونی کمرشل املاک سربمہر کر دیں، جبکہ غیرقانونی کمرشل استعمال پر فیصل ٹاؤن میں 15 اور ملتان روڈ پر 15 املاک کو سیل کیا گیا۔
سربمہر کی گئی املاک میں نجی اسکول، بینک، بیکری، ورکشاپ، فوڈ پوائنٹ، سیلون، شو رومز، دکانیں، دفاتر اور دیگر کمرشل املاک شامل ہیں۔
آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے مطابق غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس کے نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔













