سرگودھا (پنجاب پوسٹ) ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکھیرا سے نئے تعینات ہونے والے اے ایس پی کوٹ مومن عبدالغفار نے ملاقات کی۔ آر پی او نے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی، پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی کو یقینی بنایا جائے، جبکہ پولیس افسران دورانِ ڈیوٹی اپنی حفاظت کے لیے بھی ضروری اقدامات کریں۔













