لاہور (پنجاب پوسٹ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لیاقت بلوچ کے مطابق اسد قیصر نے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کے معاملے پر بھی بات کی۔ جماعت اسلامی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گی۔











