پنجاب حکومت کا رحمت کارڈ: کن افراد کو جاری ہوگا؟ اپلائی کیسے کرنا ہوگا؟

لاہور( پنجاب پوسٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے رحمت کارڈ کا اجرا کردیا گیا ہے جس کے تحت مستحقین میں رقوم فراہم کی جائے گی۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ کے مطابق رحمت کارڈ کے لیے 50 ہزار خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

رحمت کارڈ کے ذریعے بیوہ کے لیے ایک لاکھ اور یتیم بچوں کے لیے ایک لاکھ روپے کی ادائیگی بذریعہ جاز کیش کی جائے گی۔

رجسٹریشن کے لیے مستحقین سی ایم رحمت کارڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں یا پھر ہیلپ لائن 1077 پر رابطہ کریں۔

سرگودھا میں انٹرنیشنل کرکٹر کے بیٹے پر تشدد ، مقدمہ درج ، ملزمان فرار: پنجاب حکومت کا رحمت کارڈ: کن افراد کو جاری ہوگا؟ اپلائی کیسے کرنا ہوگا؟

بیوہ کے شناختی کارڈ پر بیوہ اسٹیٹس درج ہونا چاہیے، تعلق کم آمدنی والے گھرانے سے ہو، کسی بھی قسم کی سرکاری مالی امداد حاصل نہ کررہے ہوں، سرکاری ملازمہ یا پنشنر نہ ہو۔

سرپرست کا یتیم بچوں کے ب فارم کے ساتھ اندراج ضروری ہے، پی ایس ای آر سروے میں اندراج ہو، مستحق کا موبائل نمبر قومی شناختی کارڈ سے رجسٹرڈ ہو۔

سرسبز پنجاب ، 4 ماہ میں 5 لاکھ 31 ہزار 509 پودے لگا دیے گئے
: پنجاب حکومت کا رحمت کارڈ: کن افراد کو جاری ہوگا؟ اپلائی کیسے کرنا ہوگا؟

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں بیواؤں اور یتیموں کو مالی تحفظ فراہم کرنے کے لیے "رحمت کارڈ” اسکیم کی باقاعدہ منظوری دی تھی۔

اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ اب معاشرے کا یہ طبقہ خود کو تنہا نہ سمجھے، حکومت ان کی مکمل سرپرستی کرے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پسماندہ طبقات کی مدد کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس اقدام کا مقصد انہیں معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے