رش نے حکومت کو جھکا دیا! فٹنس سرٹیفکیٹ کی مہلت میں ڈیڑھ ماہ کا اضافہ، لاکھوں گاڑی مالکان کی جان میں جان آ گئی

لاہور(پنجاب پوسٹ)پنجاب میں پرائیویٹ گاڑی مالکان کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے۔ فٹنس چیکنگ مراکز پر لگنے والی لمبی قطاروں اور شدید رش کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے شہریوں کو بڑا ریلیف دے دیا ہے۔ پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ بنوانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ پہلے یہ ڈیڈ لائن 15 نومبر مقرر تھی، تاہم اب اسے بڑھا کر 31 دسمبر کر دیا گیا ہے، یوں گاڑی مالکان کو مزید ڈیڑھ ماہ کی مہلت مل گئی ہے۔

اتھارٹی کے مطابق نسبتاً نئی گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ کی شرط سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ ایک ہزار سی سی تک کی پانچ سال تک پرانی گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگا، جبکہ ایک ہزار سے دو ہزار سی سی تک کی چھ سال تک پرانی گاڑیاں بھی اس شرط سے مستثنیٰ ہوں گی۔ اسی طرح دو ہزار سی سی سے اوپر کی سات سال تک پرانی گاڑیوں کو بھی فٹنس سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

شہریوں کی جانب سے اس فیصلے کو سراہا جا رہا ہے، کیونکہ فٹنس سینٹرز پر روزانہ سینکڑوں گاڑیاں پہنچنے سے رش اور انتظار کے مسائل بڑھ گئے تھے۔ توسیع کے بعد اب مالکان اطمینان سے اپنی گاڑیوں کی چیکنگ کروا سکیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے