لاہور ٹریفک پولیس کی بڑی کارروائیاں، 9 ماہ میں 10 لاکھ چالان کر دئیے

لاہور (پنجاب پوسٹ)ٹریفک پولیس پنجاب نے صوبے بھر میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے تمام اضلاع میں لائسنس چیکنگ مہم کو مزید سخت کرنے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت جاری کی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو ہدایت کی کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے اور اس کے خلاف مزید سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حادثات کی روک تھام کے لیے بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیورز کے خلاف کارروائی ناگزیر ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال اب تک پنجاب میں 8 لاکھ 30 ہزار سے زائد بغیر لائسنس ڈرائیورز کے چالان کیے جا چکے ہیں، جبکہ لاہور ٹریفک پولیس نے اکیلے 1 لاکھ 47 ہزار سے زائد ڈرائیورز کے چالان کیے۔

محمد وقاص نذیر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جرمانوں اور قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے فوری طور پر اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔ لائسنس کے حصول کے لیے آن لائن پورٹل، خدمت مراکز اور لائسنس سینٹرز سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی پاسداری سے ہی سڑکوں پر محفوظ سفر ممکن ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے