لاہور(پنجاب پوسٹ)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی کی جانب سے سید اقرار الحسن کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر سامنے آگئی ہے۔ایف آئی آر کے مطابق سید اقرار الحسن کے خلاف مقدمہ نمبر 101/2026 درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں ان پر سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر ریاست مخالف اور توہین آمیز مواد شائع کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ایف آئی آر میں سماجی رابطوں کے مختلف پلیٹ فارمز ایکس، انسٹاگرام اور فیس بک پر شائع کی گئی پوسٹس کا حوالہ دیا گیا ہے، جنہیں مقدمے کی بنیاد بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی میں این سی سی آئی اے نے آن لائن ویزا فراڈ گینگ گرفتار کر لیا
مقدمہ پیکا ایکٹ 2016 کی ترمیم شدہ دفعات 9، 10، 20، 24 اور 26-A کے تحت درج کیا گیا ہے۔مقدمے کی تفتیش اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا محمد فیصل منیر خان کے سپرد کر دی گئی ہے۔











