لاہور(پنجاب پوسٹ) امیگریشن عملے کے رویوں سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کر دی گئی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر امیگریشن عمل کے لیے نئے تربیت یافتہ اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس پر امیگریشن عملے کے مبینہ اثر ورسوخ اور کرپشن کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔نئے تربیت یافتہ اہلکاروں کوامیگریشن کلیئرنس صرف ضابطے کے تحت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سفری دستاویزات کی جانچ اور امیگریشن قوانین پر عمل درآمد نئے اہلکاروں کی ذمہ داری ہو گی ۔نئی تعیناتیوں کو اختیارات کے درست استعمال اور قواعد کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایئرپورٹس پر مسافروں کے ساتھ خوش اخلاقی اور یکساں فیئر سلوک رو ارکھا جائے۔













