عارفوالا (پنجاب پوسٹ) خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے حوالے سے عارفوالا میں "یومِ نجات ریلی” کا انعقاد کیا گیا، جس میں سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و استحکام کے قیام کا مطالبہ کیا۔
ریلی کے دوران شرکاء نے خیبرپختونخوا کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا اور دہشت گردی کی ہر شکل کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا مطالبہ کیا۔ سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں نے ریلی میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کا قیام اور عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ خیبرپختونخوا میں امن کی بحالی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے مؤثر اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عوام سکون کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔











