ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر خواتین پر تشدد اور جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ

لاہور(پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر خواتین پر تشدد اور جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف مصری شاہ، گوالمنڈی اور شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے بیوہ خاتون پر تشدد کرنے والے باپ بیٹے فیاض اور شہزاد کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران ملزمان نے خاتون کو اینٹ مار کر زخمی کر دیا۔ ملزم فیاض خاتون کا جیٹھ جبکہ شہزاد رشتے میں بھتیجا لگتا ہے۔ تشدد سے خاتون کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں اور خون بہنے لگا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری ردِعمل دیتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے بارہویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کے الزام میں ملزم طلحہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ کو ہراساں کرتا اور زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

پولیس نے گلی میں کھیلتے بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ملزمان ثمر اور کیٹی کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان بچے کو ورغلا کر اپنے ساتھ پلاٹ میں لے گئے اور وہاں زیادتی کی۔

یہ بھی پڑھیں: شفیق آباد پولیس کی بڑی کامیابی، دوہرے قتل میں مطلوب اشتہاری مجرم خیبر پختونخوا سے گرفتار


ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے بروقت کارروائی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی اور کہا کہ خواتین کو تشدد اور جنسی استحصال کا نشانہ بنانے والے قانونی کارروائی سے نہیں بچ سکتے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے