ایرانی کرنسی فراڈ، گجرات پولیس کی بڑی کامیابی، بین الاضلاعی فراڈیا گرفتار

گجرات ( پنجاب پوسٹ) گجرات پولیس نے سادہ لوح شہریوں کو ایرانی کرنسی کا لالچ دے کر لوٹنے والے خطرناک بین الاضلاعی نوسر باز کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزم، قیصر محمود، شہریوں کو ایرانی کرنسی کی قیمت بڑھا چڑھا کر دکھاتا اور پھر ان کی نقدی اور سونا ہتھیاتے ہوئے فرار ہو جاتا تھا۔

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا۔
کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 37 لاکھ روپے نقدی اور 33 لاکھ روپے مالیت کا سونا، یعنی مجموعی طور پر 70 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
ملزم کا ریکارڈ انتہائی داغدار ہے، وہ راولپنڈی اور منڈی بہاولدین سمیت مختلف اضلاع میں درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔
پولیس نے برآمد شدہ مال اصل مالکان کے حوالے کر دیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ گجرات پولیس کی بروقت کارروائی نے انہیں بھاری نقصان سے بچا لیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے