ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں خواتین اور بچوں پر تشدد و زیادتی کے واقعات، 7 ملزمان گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں خواتین اور بچوں پر تشدد، زیادتی اور دیگر جرائم میں ملوث 7 ملزمان کو گزشتہ ہفتے کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق گارڈن ٹاؤن پولیس نے 16 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا، جبکہ نشتر کالونی پولیس نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو حراست میں لیا۔

کوٹ لکھپت پولیس نے 2 خواتین سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔ اچھرہ پولیس نے لڑکی کو ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا، جبکہ لیاقت آباد پولیس نے 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو حراست میں لیا۔

اسی طرح کاہنہ پولیس نے نشہ آور دوا پلا کر بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا، جبکہ کوٹ لکھپت پولیس نے بیوی پر تشدد کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے